تاثیر 21 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کچھار (آسام)، 21 اپریل :ایک بڑی پیش رفت میں پولیس نے ضلع کے جیری گھاٹ تھانے کے علاقے کے تحت لوکو میاں قتل کیس کے چار مرکزی ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کارروائی کو مقدمے کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
منگل کو کچھار پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے فراہم کردہ سرکاری معلومات کے مطابق، پولیس کی طرف سے کی گئی تلاشی کے دوران ملزم سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ اشیا میں دو فیکٹری میں بنی 12 بور رائفلیں، ایک 22پستول، 12 بور کے چار راو¿نڈ۔ 22 کی چار گولیاں اور تین موبائل فون شامل ہیں۔
گرفتار کیے گئے ملزموں کی شناخت سہرول حق لاسکر (27) ولد نورول حق لاسکر، سجول اسلام لاسکر (26) ولد عین الدین لاسکر، بابل حق چودھری (34)ولد مرحوم احمد بسک چودھری-یہ سب جیری گھاٹ پولیس اسٹیشن کے علاقے کچھار کے رہائشی ہیں-اور سوجن اختر لاسکر (18) ولد عینل حق لاسکر، رہائشی سونابری گھاٹ دکشن کرشنا پور، رنگیرکھاری پولیس اسٹیشن کے علاقے کچھار کے طور پر ہوئی ہے۔

