پٹنہ میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان تصادم، ایک ملزم زخمی

تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 22 اپریل:۔ پٹنہ میں گذشتہ شب پولیس اورجرائم پیشہ افراد کے درمیان تصادم ہوا۔تصادم کے دوران پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک بدمعاش کے پیرمیں گولی لگی۔ اس پر پٹنہ میں زیورات کی دکان پرلوٹ کا الزام ہے۔ اسے علاج کے لیے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمی ملزم کی شناخت دلیپ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔پٹنہ کے سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کارتیکیہ کے شرما نے بتایا کہ 19 اپریل 2026 کودوموٹر سائیکل پرسوارپانچ نامعلوم بدمعاشوں نے رام کرشن نگر تھانہ علاقہ کے ایک زیورات کی دکان پر بندوق کی نوک پرلوٹ کی۔واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایسٹ) کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ تکنیکی اور سائنسی تحقیقات کی بنیاد پر تشکیل دی گئی ٹیم نے واقعے میں ملوث ملزم ادت کمار کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار بدمعاش سے پوچھ گچھ کے دوران دیگر ملوث جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی ہوئی جس کی بنیاد پر کلیدی ملزم دلیپ کمار اور دوسرے جرائم پیشہروہن کو گرفتار کر لیا گیا۔پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جرائم پیشہ دلیپ کمار نے دکاندار پرحملہ کرکے اسے زخمی کیا تھا۔ گرفتار ملزم دلیپ کمار کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر اس مقام پر چھاپہ ماری کی گئی جس کا اس نے واقعہ میں استعمال ہونے والے ہتھیار کو برآمد کرنے کے لیے بتایا تھا۔ چھاپہ مااری کے دوران ملزم نے پولیس اہلکار پر چھپائے گئے بھاری ہتھیار سے فائرنگ کی۔