لیفٹیننٹ گورنر نے جی ایم سی جموں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی

تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 22 اپریل :جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور رام نگر، ادھم پور میں 20 اپریل کو پیش آئے سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے لیفٹیننٹ گورنر کو زخمیوں کی صحت کی حالت اور جاری خصوصی علاج کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہنس راج اور لکھویندر سنگھ سینئر ڈاکٹروں کی مسلسل نگرانی میں ہیں اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔lیفٹیننٹ گورنر نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے ہر ممکن بہترین طبی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔