تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 22 اپریل (:۔ مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مجموعی طور پر 2,56,137.01 کروڑ روپے کے 18 بڑے اور انتہائی بڑے صنعتی منصوبوں کو خصوصی مراعات دینے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس سے ایک لاکھ سے زائد براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا ہونے کی توقع ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہی۔وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی صدارت میں صنعت، توانائی، محنت اور کانکنی محکمہ کی کابینہ ذیلی کمیٹی کی 14ویں میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، صنعت و مراٹھی زبان کے وزیر ڈاکٹر ادے سامنت، چیف سیکریٹری راجیش اگروال، توانائی محکمہ کی ایڈیشنل چیف سیکریٹری آبھا شکلا، محکمہ مالیات کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری او پی گپتا، صنعت محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر پی انبالگن، ایم آئی ڈی سی کے سی ای او پی ویلاراسو اور ڈیولپمنٹ کمشنر دیپیندر سنگھ کشواہا سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔اجلاس میں تھرسٹ سیکٹر اور ہائی ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں جیسے سولر سیل، ماڈیول، ویفرز، گرین اسٹیل، گرین امونیا، الیکٹرانکس مصنوعات، خلائی و دفاعی سازوسامان، لیتھیم آئن بیٹری، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری، اسٹیل اور گیس ٹو کیمیکل شعبوں سے متعلق 18 تجاویز کو خصوصی مراعات دینے کی منظوری دی گئی۔ان منصوبوں میں ناسک میں ورچوؤسو کمپریسرز پرائیویٹ لمیٹڈ 800 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 500 افراد کو روزگار فراہم کرے گا، جبکہ امراوتی میں ٹیمبو ڈیفنس پروڈکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ 1,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔اورنگ اباد میں نائیڈیک گلوبل اپلائنسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ 1,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 1,000 نئی ملازمتیں پیدا کرے گا، جبکہ پونے کے شیروُر میں جابل سرکٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ 1,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 3,000 افراد کو روزگار دے گا۔گڑچرولی جیسے نکسلی متاثرہ علاقے میں ہری اوم پائپ انڈسٹریز لمیٹڈ 3,135 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 8,000 ملازمتیں فراہم کرے گا، جبکہ اہلیہ نگر میں نِبے اسپیس 4,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 1,000 افراد کو روزگار دے گا۔پونے کے تعلقہ تلےگاؤں میں یوروبس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ 4,200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 12,000 ملازمتیں پیدا کرے گا، جبکہ چندرپور میں ملیئن اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ 256.01 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 360 افراد کو روزگار دے گا۔بھندارا ضلع میں اشوک لیلینڈ لمیٹڈ 10,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 1,000 ملازمتیں فراہم کرے گا۔ ناگپور کے بوٹیبوری میں ایکمے کلین ٹیک سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ 11,400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 7,000 روزگار پیدا کرے گا، جبکہ اسی کمپنی کا رائے گڑ/پالگھر میں گرین اسٹیل منصوبہ 11,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 2,500 افراد کو روزگار دے گا۔ناگپور میں سولار ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس لمیٹڈ 12,780 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 6,825 افراد کو روزگار فراہم کرے گا، جبکہ گلوب فورج لمیٹڈ اہلیہ نگر اور دھاراشیو میں 15,430 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 3,600 ملازمتیں پیدا کرے گا

