آئی آئی ٹی روڑکی: جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان کے لیے آج سے 2 مئی تک دے سکتے ہیں آن لائن درخواست

تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ہریدوار، 23 اپریل: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) انجینئرنگ کورسز میں داخلے کے لیے جے ای ای (ایڈوانسڈ) 2026 کا امتحان آئی آئی ٹی روڑکیمنعقد کر رہی ہے۔ امتحان کے لیے آن لائن رجسٹریشن 23 اپریل سے شروع ہوگا۔آئی آئی ٹی روڑکی کے شعبہ تعلقات عامہ نے مطلع کیا ہے کہجے ای ای (ایڈوانسڈ) 2026 کے لیے جو امیدوار جے ای ای (مینس) 2026 میں کوالیفائی کر چکے ہیں، ان کے لیے آن لائن رجسٹریشن 23 اپریل 2026صبح دس بجے سے شروع ہو رہا ہے جو 2 مئی 2026 شام 23:59تک کھلا رہے گا۔ رجسٹرڈ امیدواروں کے لیے فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 4 مئی 2026شام 23:59 ہے۔ اہل امیدوار اپنا رجسٹریشن آفیشل پورٹل https://jeeadv.nic.in/applicant مقررہ آخری تاریخ کے اندر کے ذریعے مکمل کریں. صرف وہ امیدوار جو جے ای ای مین 2026 میں شامل ہوئے ہیں اور ٹاپ 2.5 لاکھ رینک میں شامل ہیں، وہ جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔