کانگریس نے دانستہ طور پر خواتین ریزرویشن بل کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔ وینا کھنہ

تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، 23 اپریل (: بھارتیہ جنتا پارٹی کے خواتین ونگ مہیلا مورچہ نے ناری شکتی وندن ادھینیم کو پارلیمنٹ میں منظور نہ ہونے دینے پر اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے خواتین کے حقوق کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔ بی جے پی مہیلا مورچہ کی ریاستی صدر وینا کھنہ نے ڈوڈہ میں ایک احتجاجی پروگرام کے دوران انڈین نیشنل کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے دانستہ طور پر اس اہم بل کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، جو ملک کی خواتین کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔