ڈاکٹر کے گھر سے لاکھوں کی چوری

تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(دانش) ضلع کے دیپ نگر تھانہ حلقہ کے دیپ نگر بازار میں نامعلوم چوروں کے ذریعہ ایک ڈاکٹر کے گھر سے دس لاکھ کی چوری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ اس سلسلے میں گھر کی مالکین گیتا دیوی نے مقامی تھانہ میں عرضداشت دیکر شکایت کی ہے کہ گھر بند تھا۔ اور ہم لوگ گھر سے باہر گئے تھے۔اسی درمیان نامعلوم چوروں کے ذریعہ چوری کی واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں پولسچوری کا معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کرنی شروع کردی ہے۔