تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ہاسٹل میں زیر قیام طالب علموں سے روبرو ہو کر انکے فریادوں کو سنا
بہارشریف(دانش)مقامی بر بیگھہ بس اسٹینڈ واقع بی بی صغری اقلیتی بوائز ہاسٹل میں اچانک ضلع اقلیتی فلاح و بہبود کے آفیسر منیش کمار معائنہ کرنے پہنچے۔ اس دوران ہاسٹل کے سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر فیصل ارشد اور ہاسٹل کے بارڈن بھی موجود تھے۔ آفیسر موصوف نے کافی دیر تک ہاسٹل کی عمارت کا جائزہ لیا۔ اس دوران بچوں کے رہائش گاہ، بیت الخلاء ، لائبریری کے علاوہ کچن اور صفائی کا باریکی سے معائنہ کیا۔ بعد میں ہاسٹل کے زیر قیام طالب علموں کے ساتھ میٹنگ کر کے انکے مسائل کو جاننے کا کام کیا۔ اس دوران ڈی ایم ڈبلیو او منیش کمار نے باضابطہ طور پر کہا کہ آپ سبھی طالب علم ملک کے مستقبل ہیں۔ اور آپ لوگوں کی پڑھائی بہتر طور پر ہو اس کے لئے ہماری جانب سے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ہاسٹلوں کے بہ نسبت آپ کا یہ ہاسٹل تمام سہولیات سے لیس اور منٹن ہے۔ اس کے لئے یقینی طورپر سنٹر سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر فیصل ارشد مبارکبا دکے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے ذریعہ جو شکایتیں مجھے حاصل ہوئی ہیںان مسائل کو جلد ہی دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ منیش کمار نے ہاسٹل کے منسلک لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ ہاسٹل میں صفائی، پانی ، کھانا، بجلی وغیرہ پر خاص توجہ دی جائے۔ اس میں کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی بچے شام 6؍بجے سے قبل یقینی طور پر ہاسٹل کے اندر چلے آئیں اور اپنی پڑھائی میں مصروف ہو جائیں۔ کیونکہ تعلیم کے بدولت ہی انسان اونچے سے اونچے عہدہ پر فائز ہو سکتا ہے۔

