ایران پر حملے کیلئے امریکہ کی منظوری کے منتظر ، مجتبیٰ خامنہ ای پہلا ہدف : اسرائیل

تاثیر 24 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،24اپریل:واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع یسراء?ل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے امریکہ سے گرین سگنل ملنے کا انتظار کر رہا ہے۔ اسرائیلی فوج دفاعی اور جارحانہ طور پر تیار ہییسرائیل کاٹز نے ویڈیو بیانات میں کہا کہ ہم ایران کو اس کے بنیادی توانائی اور بجلی کے مراکز کو تباہ کر کے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو تہس نہس کر کے پتھر کے دور میں واپس بھیجنے کے لیے متحدہ امریکہ کے سبز اشارے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے نئے دور کے آغاز کی صورت میں اپنے اہداف کا تعین کر لیا ہے۔ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو اسرائیل پہلے قدم کے طور پر مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہران کے رہنما سرنگوں کے اندر چھپے ہوئے ہیں۔ انہیں رابطوں اور فیصلے سازی میں مسائل کا سامنا ہے۔
اسرائیل کے ’’ چینل 13 ‘‘ نے ہفتے کے آخر میں ایران کے خلاف جنگ کی تجدید کے احتمال کے پیش نظر اسرائیل میں الرٹ کا انکشاف کیا ہے۔ ٹی وی چینل نے کہا امریکی فوج فضائی راستے کے ذریعے خطے میں ہتھیاروں کی کھیپ منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سیاق و سباق میں ’’ چینل 15 ‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایندھن بھرنے والے طیارے تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔