انگکرش رگھوونشی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ، ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی ملا

تاثیر 27 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 اپریل:کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے بلے باز اور وکٹ کیپر انگکریش رگھوونشی کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 38ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کارکردگی کے دوران تادیبی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
رگھوونشی پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی ملا ہے۔
یہ کارروائی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی۔ رگھوونشی کو آرٹیکل 2.2 کا قصوروار پایا گیا، جو میچ کے دوران کرکٹ کے سامان، کپڑوں یا زمینی مواد کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔
یہ واقعہ اننگز کے پانچویں اوور میں پیش آیا، جب رگھوونشی کوآبسٹرکٹنگ دی فیلڈ کے سبب آؤٹ کر دیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے غصے سے اپنے بلے سے باؤنڈری کشن کو مارا اور پھر جارحانہ انداز میں اپنا ہیلمٹ ڈگ آؤٹ کی طرف پھینک دیا۔