تاثیر 27 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 27 اپریل :۔یفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل نیدرلینڈ کی ٹیم کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ مڈ فیلڈر زاوی سائمنز گھٹنے کی سنگین چوٹ کی وجہ سے پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ٹوٹنہم ہاٹسپر کی طرف سے کھیلتے ہوئے زاوی سائمنز کووولور ہیمپٹن وانڈررز کے خلاف مقابلے کے دوران چوٹ لگی۔ انہیں 63ویں منٹ میںانہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ انہیں اپنے دائیں گھٹنے میں اینٹیریئرکروسیئٹ لیگامنٹ میں شدید چوٹ آئی ہے۔
23 سالہ سائمنز نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”کبھی -کبھی زندگی بہت سخت لگی ہے اور آج ویسا ہی دن ہے میرے لئے۔ میرا سیزن اچانک ختم ہو گیا اور یہ سمجھنا مشکل ہے۔ میں بے انتہا غمزدہ ہوں۔ میں صرف اپنی ٹیم کے لیے کھیلنا چاہتا تھا، لیکن اب وہ موقع مجھ سے چھین لیا گیا ہے… اور ورلڈ کپ بھی“۔
زاوی سائمنز کو کوچ رونالڈ کویمن کی ٹیم میں اہم کھلاڑی سمجھا جاتا تھا۔ یہ ان کا دوسرا ورلڈ کپ ہوتا، اس سے قبل 2022 میں انہوں نے ڈیبیو کیا تھا ۔ وہ اب تک 34 بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔

