سڑک حادثے میں زخمی حافظ اسعد کی علاج کے دوران موت

تاثیر 2 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ)سمری میں سڑک حادثے میں زخمی ہوئے ایک شخص کی موت علاج کے دوران حادثے کے 13 دن بعد پٹنہ میں ہو گئی۔ گاؤں میں لاش پہنچتے ہی ماتم چھا گیا دربھنگہ-مظفرپور ہائی وے پر سمری کے قریب یہ حادثہ 17 اپریل 2026 کی شام پیش آیا تھا۔ سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے رسول پور نستہ گاؤں باشندہ حافظ اسعد اتر بیل کی جانب سے این ایچ 27 پر ایک ریسٹورنٹ کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران مظفرپور کی طرف سے تیز رفتار سے آ رہی نامعلوم گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
سمری تھانہ کی پولیس نے زخمی حافظ اسعد کو علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی پہنچایا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا۔ حالت نازک ہونے پر بعد میں انہیں پی ایم سی ایچ پٹنہ بھیج دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پٹنہ کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔متوفی حافظ اسد کے پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ سبھی غیر شادی شدہ ہیں۔
سمری تھانہ انچارج اروند کمار نے بتایا کہ درخواست موصول ہو گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے