ایکناتھ شندے کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے تک خاموش نہیں بیٹھوں گا : بچو کڈو

تاثیر 3 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مراوتی، 03 مئی : امراوتی ضلع کے چاندور بازار میں رکن اسمبلی بچو کڈو کے حامیوں نے زبردست جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا، جہاں آتش بازی کی گئی، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور نعرے بازی کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بچو کڈو نے ایکناتھ شندے شندے کی حمایت میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ایکناتھ شندے شندے کو دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنایا جاتا۔

بچو کڈو نے کہا کہ “ہم نے یہ بھگوا اپنے کندھوں پر اٹھایا ہے اور اب ہمیں وزیر اعلیٰ کے طور پر صرف ایکناتھ شندے ہی قبول ہیں۔” انہوں نے اپنے کارکنوں کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا لیڈر ہیں جو رات کے دو بجے بھی دروازہ کھول کر اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے