تاثیر 4 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور)
ٹھاکرگنج میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے مغربی بنگال، آسام اور پانڈوچیری میں پارٹی کو ملی شاندار اکثریت پر زبردست جشن منایا۔ اس موقع پر کارکنوں نے آتش بازی کر کے خوشی کا اظہار کیا اور جھالموڑی و مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ پورے علاقے میں جوش و خروش کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ بینڈ باجے کے ساتھ وندے ماترم، بھارت ماتا کی جے اور نریندر مودی زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے۔ تقریب کے دوران موجود رہنماؤں اور کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد دی اور اس جیت کو عوام کے اعتماد کی جیت قرار دیا۔ کارکنان نے کہا کہ مغربی بنگال میں اب خوف سے پاک نظام قائم ہوگا اور ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بی جے پی کی قیادت میں خطے میں بہتر حکمرانی اور ہمہ جہت ترقی یقینی بنائی جائے گی۔ اس پروگرام کی قیادت بی جے پی کے نگر صدر اتل سنگھ نے کی، جبکہ نظامت نگر مہامنٹری چندرکانت گوتم نے انجام دی۔ اس موقع پر بی جے پی ضلع نائب صدر بجلی سنگھ، چیف پارشد سکندر پٹیل، سابق چیف پارشد پرمود چودھری، ضلع ترجمان کوشل یادو، بی جے پی رہنما انل مہاراج، امت سنہا، نگر نکای پرکوشٹھ ضلع کنوینر میانک شانڈلیہ، کیشو دھانوکا، نریش جین، پردیپ جین، آنند گوسوامی، یوا مورچہ ضلع نائب صدر سنی جھا سمیت بڑی تعداد میں کارکن موجود رہے۔
اس کے علاوہ رینا کرمکار، انو داس گپتا، میرا چودھری، بٹّو ساہ، ویویک ساہ، راہل پاسوان، شیوشنکر مہتو، کرتی دیوی، رتیش یادو، تیلتا رائے، ویبھو چودھری، پشپینش سنگھ، وجے گپتا، سورج گپتا، ساجن جائسوال سمیت درجنوں کارکنوں نے پروگرام میں شرکت کر کے جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا۔

