جنوبی لبنان: ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی

تاثیر 7 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بیروت ،07مئی:جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں قابض اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے، واقعے کی اسرائیلی فوج نے تصدیق کر دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے 1 اسرائیلی فوجی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے رات گئے جنوبی لبنان کے ضلع صیدا کے قصبے ارزی پر فضائی حملہ کیا، جبکہ سسکیہ پر بھی بم باری کی، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فضائی حملے میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے 1 کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔