تاثیر 7 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 7 مئی:پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کی پہلی سالگرہ پر تینوں افواج نے اپنی کامیابیاں قوم کے ساتھ شیئر کیں۔ پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے انتہائی دانستہ اور درست طریقے سے اپنے سابقہ طریقوں سے آگے بڑھ کر لائن آف کنٹرول اور پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کے پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران، افواج کو مکمل طور پر کھلی چھوٹی حاصل تھی ، جس سے وہ دشمن کو سبق سکھانے کے لیے زمینی، فضائی اور سمندری صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے فیصلے کر سکیں۔
بھارتی فوج نے گزشتہ سال 7 مئی کو پاکستان کے خلاف آپریشن سندور شروع کیا تھا۔ پاکستان کے ساتھ طویل سرحد، فوجی اڈوں کی موجودگی، اور سرحدی اضلاع کی حساسیت کی وجہ سے راجستھان آپریشن سندور کا بنیادی مرکز تھا۔ اس کے نتیجے میں، فوج نے ایک بار پھر راجستھان کو آپریشن سندور کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے منتخب کیا ہے۔

