فیفا ورلڈ کپ 2030تک برازیل کے کوچ بنے رہیں گے کارلو اینسیلوٹی

تاثیر 8 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ساؤ پالو، 8 مئی:برازیل فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کارلو اینسیلوٹی کو 2030 فیفا ورلڈ کپ تک برقرار رکھنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن (سی بی ایف) نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔
اطالوی لیجنڈری کوچ کارلو اینسیلوٹی نے گزشتہ سال برازیلین ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ ان کی رہنمائی میں، پانچ بار کے عالمی چمپئن برازیل نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کامیابی کے ساتھ کوالیفائی کیا، جس کی مشترکہ میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کریں گے۔ 66 سالہ اینسیلوٹی اس سے قبل ریئل میڈرڈ، اے سی میلان اور چیلسی جیسے بڑے کلبوں کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ سی بی ایف کے ساتھ اس کے موجودہ معاہدے کی توسیع کے حوالے سے کئی مہینوں سے بات چیت جاری ہے۔
سی بی ایف کے صدر سمیر شاؤد نے فورٹالیزا میںمنعقد فوٹ پرو ایکسپو کانفرنس میں کہا، “مجھے یقین ہے کہ اینسیلوٹی کے نئے معاہدے کا باضابطہ اعلان ورلڈ کپ سے پہلے کر دیا جائے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہسی بی ایف اور اینسیلوٹی کے قانونی مشیر نئے معاہدے کی شرائط کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اینسیلوٹی نے بارہا اشارہ دیا ہے کہ وہ 2026 ورلڈ کپ کے بعد بھی برازیلین ٹیم کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ برازیلین کوچ 18 مئی کو ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے اپنے حتمی سکواڈ کا اعلان کریں گے۔ جس کے بعد برازیل کی ٹیم 31 مئی کو ماراکانا اسٹیڈیم میں پاناما کے خلاف اپنا الوداعی میچ کھیلے گی۔