ایسٹن ولا نے ناٹنگھم فاریسٹ کو ہرا کر یوروپا لیگ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی

تاثیر 8 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

برمنگھم، 8 مئی:ایسٹن ولا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو ناٹنگھم فاریسٹ کو 4-0 سے شکست دے کر یوروپا لیگ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ایسٹن ولا نے دو لیگ والا سیمی فائنل مجموعی طور پر 4-1 سے جیت لیا۔
اب فائنل میں ایسٹن ولا کا سامنا فائبرگ سے 20 مئی کو استنبول میں ہوگا،فرائی برگ نے دوسرے سیمی فائنل میں براگا کو 3-1سے ہرا کر کل 4-3سے مقابلہ اپنے نام کیا۔
پہلے مرحلے میں 0-1 سے پیچھے رہنے کے بعد، کوچ انائی ایمری کی ٹیم نے گھریلو میدان ولا پارک میں جارحانہ آغاز کیا۔ میچ کے 36ویں منٹ میں اولی واٹکنز نے ایمیلیانو بویندیا کی شاندار موو کے بعد ایک آسان گول سے ٹیم کو برتری دلا ئی۔
دوسرے ہاف کے 58ویں منٹ میں ایمیلیانو بویندیا نے پنالٹی کے ذریعے برتری کو دگنا کردیا۔ ناٹنگھم کے کھلاڑی نکولا میلینکووچ کی طرف سے پاؤ ٹوریس کی جرسی کھینچنے کے بعد ریفری نے پنالٹی دی۔
اس کے بعد کپتان جان میک گین نے 77ویں اور 80ویں منٹ میں لگاتار دو گول کر کے میچ کو مکمل یک طرفہ مقابلے میں بدل دیا۔ اس کے گول نے اسٹیڈیم میں موجود تقریباً 43,000 تماشائیوں میں خوشی کی لہر دوڑادی۔ اس میچ کو دیکھنے والے برطانیہ کے شہزادہ ولیم بھی آسٹن ولا کی جیت کا جشن مناتے نظر آئے۔