تاثیر 9 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 9 مئی: ارجنٹینا کے عظیم فٹ بالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم یقینی طور پر مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ضرور دیکھ سکتی ہے لیکن اس وقت فرانس اور اسپین جیسی ٹیمیں بہتر فارم میں ہیں۔
یوٹیوب کے ہوسٹ پولو الواریز کے ساتھ ایک انٹرویو میں میسی نے کہا کہ ہماری ٹیم کے بہت سے کھلاڑی انجری یا میچ فٹنس کے مسائل سے نبرد آزما ہیں لیکن جب پورا گروپ ساتھ آتا ہے تو ا س نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ مقابلہ کرنا اور جیتنا جانتے ہیں۔
تاہم میسی نے اعتراف کیا کہ آئندہ ورلڈ کپ میں مقابلہ بہت سخت ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانس اس وقت زبردست فارم میں ہے۔ ان کے پاس عالمی معیار کے کھلاڑیوں کی بھرمار ہے۔غور طلب ہے کہ قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ میسی نے اسپین اور برازیل کو بھی مضبوط دعویدار کے طور پر بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرتگال انتہائی مسابقتی ٹیم ہے جبکہ جرمنی اور انگلینڈ جیسی یورپی ٹیمیں ہمیشہ خطرناک ہوتی ہیں۔

