اکھلیش یادو چاہے جتنے بھی انتخابی ٹوٹکے کر لیں، الیکشن نہیں جیت سکتے: اوم پرکاش راج بھر

تاثیر 9 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنو، 09 مئی: سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اور اترپردیش کے پنچایتی راج کے وزیر اوم پرکاش راج بھر نے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے بال بڑھانے پر طنز کیا ہے۔
اوم پرکاش راج بھر نے ہفتہ کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا کہ الیکشن جیتنے کے لیے اکھلیش یادو کیا کچھ نہیں کر رہے ہیں۔ وہ ٹوٹکوں کا بھی سہارا لے رہے ہیں اور اسی لیے انہوں نے اپنے بال بڑھا لیے ہیں۔
راج بھر نے لکھا کہ اب اکھلیش نے یہ کسی پنڈت یا نجومی کے کہنے پر کیا ہے یا کسی مولانا نے انہیں ایسا کرنے کو کہا ہے۔ اس کی حقیقت خود اکھلیش جی ہی بتا سکتے ہیں۔ ماتا پرساد پانڈے یا رام پور کے رکنِ پارلیمنٹ محب اللہ ندوی بھی بتا سکتے ہیں۔ آج کل چچا شیو پال اور اعظم خان کے علاوہ اکھلیش کی ان دو لوگوں کے ساتھ نجی گفتگو جاری ہے۔