وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ سے ملاقات کی

تاثیر 11 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، 11 مئی: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ مرکزی وزارتِ داخلہ کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ تاہم ملاقات میں کن امور پر تبادلہ خیال ہوا، اس بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔