وارانسی: میونسپل کارپوریشن نے چوکا گھاٹ لکڑی منڈی میں 30 کروڑ روپے کی سرکاری جائیداد کو آزاد کرایا

تاثیر 11 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

وارانسی، 11 مئی: اتر پردیش میں وارانسی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے سرکاری املاک پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم چھیڑ دی ہے۔ چتئی پور کندوا کے بعد اب میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے چوکا گھاٹ پر گورنمنٹ آیوروید کالج کے نزدیک لکڑی بازار میں اہم سڑک پر بڑی کارروائی کی ہے۔ کارپوریشن نے تقریباً 12 بسوا سرکاری اراضی کو آزاد کرایا ہے جس پر یہاں غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا۔ مارکیٹ ریٹ کے مطابق اس زمین کی کل قیمت تقریباً 30 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ یہ اطلاع میونسپل کارپوریشن کے تعلقات عامہ کے دفتر نے پیر کو دی۔
بتایا گیا کہ جی ٹی روڈ چوکا گھاٹ پر کچھ بااثر افراد نے ٹین شیڈ اور دیواریں کھڑی کر کے بنجر زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ وہاں نہ صرف گاڑیاں کھڑی کی جارہی تھیں بلکہ تجارتی سرگرمیاں بھی چلائی جارہی تھیں۔ شکایت موصول ہونے پر میونسپل کمشنر ہمانشو ناگپال نے زمین کا معائنہ کیا، جس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ زمین بنجر ہے۔