آسٹریلیا نے دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے ٹیموں کا اعلان کیا

تاثیر 11 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

میلبورن، 11 مئی: آسٹریلیا نے مئی-جون 2026 میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز اوربنگلہ دیش کے دورے کے لیے اپنے محدود اوورز کی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ مچل مارش ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ اس دورے کے لیے کئی نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا گیا ہے، جب کہ تجربہ کار تیز گیندباز پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو تمام ٹیموں سے باہر رکھا گیا ہے۔
تیز گیندبازبلی اسٹین لیک اور ریلی میریڈیتھ کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ نوجوان کھلاڑی اولیور پیک، لیام اسکاٹ اور جوئل ڈیوس کوپہلی بار آسٹریلیائی ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ پیک کو صرف پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے جب کہ اسکاٹ کو دورہ بنگلہ دیش کے لیے ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا گیا ہے۔