ڈی ایم نے دلی موڑ بس اسٹینڈ پر جاری کاموں کا معائنہ کیا

تاثیر 12 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام):-مسٹر کوشل کمار، ضلع مجسٹریٹ، دربھنگہ نے آج دہلی موڑ بس اسٹینڈ پر جاری تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران بس اسٹینڈ کے احاطے میں جاری مختلف کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو بس اسٹینڈ کی تعمیر کے کام کو معیار کے ساتھ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ بس اسٹینڈ کی عمارت کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری پایا گیا۔ضلع مجسٹریٹ نے واضح ہدایات دیں کہ بس اسٹینڈ کی عمارت کے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے اور باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ضلع مجسٹریٹ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تال میل کے ساتھ کام کریں اور اس منصوبے کو بروقت مکمل کریں۔معائنہ کے دوران بڈکو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ابھے کمار پانڈے، جونیئر انجینئر لوشی کماری وغیرہ موجود تھے۔