امریکا کے زیرِ غور آپشنز میںایران پر دوبارہ حملے بھی شامل

تاثیر 12 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،12مئی:امریکی ویب سائٹ ”اکسیوس” کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز اپنی قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات کریں گے تاکہ ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے آئندہ اقدامات پر غور کیا جا سکے، جن میں فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا امکان بھی شامل ہے، یہ پیش رفت تہران کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین، سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔