ہماچل میں گرمی کی شدت میں اضافہ، شملہ اور منالی میں راتیں بھی ہوئیں گرم، 21 مئی سے بارش کا الرٹ

تاثیر 18 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

شملہ، 18 مئی: ہماچل پردیش میں اب گرمی میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ پیر کے دن ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں تیز دھوپ رہی، جس کی وجہ سے میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی سیاحتی مقامات پر بھی درجہ? حرارت بڑھ گیا۔ محکمہ? موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہرا گوپی پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جبکہ کئی شہروں میں رات کا موسم بھی معمول سے زیادہ گرم رہا۔ شملہ، منالی اور کلپا جیسے پہاڑی مقامات پر بھی راتیں گرم محسوس کی گئیں۔
محکمہ? موسمیات کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے صوبے میں موسم خشک رہا۔ کہیں بھی بارش، اولہ باری یا برف باری نہیں ہوئی۔ سب سے کم درجہ? حرارت کُکومسیری میں 4.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد کیلانگ میں 7.7 ڈگری، تابو میں 9.2 ڈگری، کلپا میں 9.8 ڈگری، سراہن میں 11.9 ڈگری، منالی میں 11.6 ڈگری، کفری میں 11.7 ڈگری اور سیوباغ میں 14 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا۔