راہل گاندھی کے دورہ سے پہلے امیٹھی میں لگائے گئے پوسٹروں پر بی جے پی لیڈر کا سنگین الزام

تاثیر 20 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

امیٹھی، 20 مئی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے ایک روزہ دورے پر امیٹھی پہنچنے سے قبل سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے۔ ضلع کے مختلف مقامات پر کانگریس اور ایم پی کشوری لال شرما کو نشانہ بناتے ہوئے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔
پوسٹرز پر لکھا تھا، ’’دو سال کشوری لال، تم نے کیا کیا؟‘‘ پوسٹروں میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایم پی بننے کے بعد صرف ایک اسکول بس دی گئی، وہ بھی کانگریس لیڈر کے اسکول کو اور ایک ایمبولینس دی گئی جو ان کے ٹرسٹ کے زیر انتظام اسپتال میں لگائی گئی۔
ایک اور پوسٹر میں ایم پی کشوری لال شرما کے دو سال کے کام کا سابق ایم پی اسمرتی ایرانی کے پانچ برسوں کی مدت سے موازنہ کیا گیا ہے۔ پوسٹر میں اسمرتی ایرانی کے دور میں امیٹھی میں کئے گئے مختلف ترقیاتیپروجیکٹوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔
یہ پوسٹر امیٹھی کانگریس کے دفتر، بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن، منشی گنج کے سنجے گاندھی اسپتال اور کلکٹریٹ کمپلیکس سمیت کئی اہم مقامات پر لگائے گئے ہیں۔ پوسٹر وار نے ضلع میں سیاسی بحث چھیڑ دی ہے۔