کلی گاؤں کے جوکا چور میں جے سی بی سے بنے گڑھے میں ملی ادھیڑ شخص کی لاش علاقے میں سنسنی

تاثیر 20 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ)کلی گاؤں پنچایت کے جوکا چور میں جے سی بی سے بنے پانی بھرے گڑھے میں بدھ کی صبح ایک ادھیڑ عمر شخص کی لاش تیرتی ہوئی ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ آس پاس  کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ متوفی کی شناخت بھجوڑا گاؤں باشندہ 55 سالہ شنکر سہنی کے طور پر ہوئی ہے۔ موقع پر پہنچے اہل خانہ نے گڑھے سے لاش کو باہر نکالا۔ لاش کو بھجوڑا لاتے ہی وہاں بھی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔ اہل خانہ کی چیخ و پکار کے درمیان جلدی جلدی میں لاش کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی مچھلی پروری اور مکھانا کی پیداوار کا کام کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا۔ غمزدہ متوفی کے دونوں بیٹوں نے میڈیا سے کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا