سہسرام کے تلوتھو علاقہ میں اسکارپیو سائیکل ٹکر میں سائیکل سوار دو کی موت،ڈرائیور فرار

تاثیر 21 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج کی گزری دیر شب ڈہری تلوتھو مین روڈ پر آنند کوٹی دھام کے قریب ایک تیز رفتار اسکارپیو نے ایک سائیکل میں زبردست ٹکر مار دی گئی جسمیں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی ۔ مرنے والوں میں تلوتھو تھانہ علاقہ کے چٹنبیگھا گاؤں کے رہنے والے رام سارکھ رام اور امجھور تھانہ علاقہ امارا گاؤں کے رہنے والے رام رتن عرف رتو سنگھ ہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق دونوں کسی کام سے واپس آ رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تلوتھو پولس جائے وقوعہ پر پہنچی دونوں لاشوں کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سہسرام ​​صدر اسپتال بھیجا ۔ متذکرہ حادثہ سے ناراض کنبہ کے افراد اور گاؤں والوں نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے قریب مین روڈ کو جام بھی کیا، پولس اور علاقہ کے لوگوں کے درمیان طویل بحث بھی ہوئی، جسکے بعد وہاں آئے حکام کے سمجھانے اور کارروائی کی یقین دہانی کے بعد سڑک جام ختم ہوا ۔پولس واقعہ کی تحقیقات اور حادثہ کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش میں لگ گئی ہے ۔