منی پور میں سات عسکریت پسند گرفتار، اسلحہ برآمد

تاثیر 21 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 21 مئی: منی پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد اور جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے آج دی گئی سرکاری معلومات کے مطابق، 20 مئی کو منی پور پولیس نے جنگجو تنظیم یو این ایل ایف (پی) کے دو ارکان کو لامدینگ، امپھال ویسٹ سے گرفتار کیا۔ ان کی شناخت آرمبم ٹامٹوم (29) ساکن ہیبونگ پوکپی مائی لیکائی، لامسانگ، امپھال ویسٹ اور ہیسنام تھامس ساکن میانگ امپھال کوکچائی کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے پاس سے ایک انساس ایل ایل جی، تین میگزین اور 14 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔
اسی دن، منی پور پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا، جن میں ایک میانمار شہری بھی شامل ہے۔انہیں چورا چاند پور ضلع کے سنگنگٹ تھانہ علاقے میں نیشنل ہائی وے 102بی بی کے کنارے سنگنگٹ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت میانمار کے فیمول گاؤں کے رہنے والے کھپسیان کھائی وولنام (31) اور چوراچاند پور ضلع کے سوانگدائی گاؤں کے رہنے والے دوکھنلال تھانگسنگ (34) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے پاس سے ایک کینبو بائیک اور مبینہ طور پر براؤن شوگر سے بھرے 55 صابن کے ڈبے ضبط کیے گئے، جن کا وزن تقریباً 2.127 کلو گرام تھا۔