وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مادرِ وطن کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ایک سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا

تاثیر 21 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،21مئی:وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت سبھاشیتم میں کہا کہ ہماری مادرِ وطن عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ جرات، قوت اور عالمگیر فلاح و بہبود کی مقدس سرزمین رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے اپنی نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عظیم وراثت اور قدیم ثقافت کی یہ مقدس دھرتی ہمیشہ ہر ایک کو خوشی اور خوشحالی سے آباد رکھے۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر سنسکرت سبھاشیتم پوسٹ کیا جس کا مفہوم ہے کہ ،’’ہماری مادرِ وطن عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ جرات، طاقت اور عالمگیر فلاح و بہبود کی مقدس سرزمین رہی ہے۔ عظیم وراثت اور قدیم ثقافت کی یہ پاک دھرتی ہمیشہ ہر ایک کو خوشی اور خوشحالی سے آباد رکھے، یہی میری دعا ہے۔‘‘