ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ میں الزامات طے کرنے کا فیصلہ مؤخر، سماعت 9 جون کو

تاثیر 22 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 22 مئی: دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے آج ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں الزامات طے کرنے پر اپنا فیصلہ ملتوی کر دیا۔ عدالت نے پہلے 6 مئی کو فیصلہ ملتوی کر دیا تھا۔ خصوصی جج وشال گوگنے نے اب فیصلہ 9 جون کو سنانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے 13 فروری کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ 28 جنوری 2019 کو عدالت نے لالو یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ای ڈی کی طرف سے دائر مقدمے میں ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی تھی۔ 19 جنوری 2019 کو عدالت نے لالو یادو کو سی بی آئی کے دائر کردہ کیس میں باقاعدہ ضمانت دے دی تھی۔ 13 اکتوبر 2025 کو عدالت نے ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ سے متعلق سی بی آئی کیس میں لالو یادو، رابڑی دیوی، تیجسوی یادو اور دیگر ملزمان کے خلاف الزامات طے کرنے کا حکم دیا تھا۔