وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں مفت ناؤ (کشتی) چلانے کے حوالے سے میٹنگ

تاثیر 01 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

 بھاگلپور( منہاج عالم) وزیر اعلیٰ کی جانب سے دیے گئے احکامات کی روشنی میں براری گھاٹ سے مہادیو پور گھاٹ تک مفت سفر کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری کی صدارت میں براری گھاٹ پر واقع کنٹرول روم میں نجی ناؤ مالکان
کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔میٹنگ میں نجی ناؤ مالکان کی رضامندی سے فی شخص اور موٹر سائیکل کے لیے ایک مخصوص شرح ریٹ طے کی گئی، جس کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔نجی ناؤ مالکان کسی بھی مسافر سے کرایہ نہیں لیں گے۔ دو پہیہ گاڑیوں کے لیے بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ مفت ناؤ چلانے کے لیے ایڈیشنل کلکٹر کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں نجی ناؤ مالکان بھی بطور ممبر شامل ہوں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کندن کمار، ایڈیشنل کلکٹر  لا اینڈ آرڈر راکیش رنجن، سب ڈویژنل مجسٹریٹ صدر وکاس کمار اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر سٹی اجے کمار چودھری موجود تھے۔