رکن اسمبلی کلدیپ دوبے نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

تاثیر 02 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 02 جون:ریاسی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کلدیپ راج دوبے نے منگل کو وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ سے ملاقات کرکے اپنے حلقہ انتخاب سے متعلق مختلف ترقیاتی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران کلدیپ راج دوبے نے ریاسی اسمبلی حلقے کی ترقیاتی ضروریات، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد معاملات وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے۔ انہوں نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت کی فوری توجہ اور مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رکن اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ ان معاملات پر مناسب غور کرتے ہوئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔