تاثیر 04 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 4 جون: وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے مظفر پور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ ایشور مہلوکین کے لواحقین کو اس مشکل وقت میں صبر عطا فرمائے۔
وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی مالی مدد فوری طور پر تقسیم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے اہم اسپتالوں میں مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔

