تاثیر 07 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لاتور، اکولہ، گڈچرولی اور جلگاؤں میں اموات ریکارڈ ، محکمہ صحت کی شہریوں کو احتیاط برتنے کی اپیل
پونے، 7 جون:ریاست میں بڑھتی ہوئی گرمی کے پس منظر میں یکم مارچ سے 5 جون کے دوران لو لگنے (ہیٹ اسٹروک) کے مجموعی طور پر 292 مریض درج کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق جمعہ کے روز لو لگنے کے دو نئے مریض سامنے آئے، جبکہ کسی نئی موت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق لو لگنے سے اموات کے شبہ میں مجموعی طور پر 15 واقعات درج کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 6 اموات کی باضابطہ طور پر تصدیق کی جا چکی ہے کہ وہ لو لگنے کے باعث ہوئیں، جبکہ باقی معاملات کی جانچ جاری ہے۔

