راجیہ سبھا کی خالی نشست کے امیدوار کا فیصلہ دو دن میں ہوگا: سنتیرا پوار

تاثیر 07 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پونے، 7 جون:راجیہ سبھا کی خالی نشست کے لیے امیدوار کے انتخاب کو پارٹی کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سنتیرا پوار نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ افراد کی رائے حاصل کرنے کے بعد آئندہ دو دن کے اندر امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ وہ بارامتی میں طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے طوفان کے دوران جان گنوانے والی ایک معمر خاتون کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔