جبل پور میں دردناک سڑک حادثہ: تیز رفتار ٹرک نے اسکوٹر سوار کو کچل دیا، آگ لگنے سے خوف وہراس

تاثیر 08 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جبل پور، 8 جون: مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع کے ماڑھوتال تھانہ علاقے میں اتوار کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں اسکوٹر پر سوار ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ کھجری کھیریا بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک نے اسکوٹر کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے سے کچھ دیر کے لیے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا، تیز رفتار ٹرک مبینہ طور پر کنٹرول کھو بیٹھا اور آگے چلنے والے اسکوٹر سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسکوٹر ٹرک کے نیچے پھنس گیا اور تقریباً 50 میٹر تک گھسیٹتاگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق سڑک پر رگڑ کی وجہ سے چنگاریاں اڑ گئیں اور کچھ ہی دیر میں اسکوٹر اور ٹرک کے نیچے والے حصے میں آگ لگ گئی۔ اسی دوران بائی پاس سے گزرنے والے دوسرے ٹرک ڈرائیوروں نے نوجوان کو گاڑی کے نیچے سے نکالا۔