تاثیر 08 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،08جون: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی دوسری سول انویسٹیچر تقریب میں اس سال کی 65 نامور شخصیات کو پدم ایوارڈز پیش کریں گی۔صدر جمہوریہ نے اس سے قبل 25مئی کو پہلی سول انویسٹیچر تقریب میں 66 نامور شخصیات کو پدم ایوارڈز پیش کیے تھے۔ ان میں 2 پدم وبھوشن، 6 پدم بھوشن اور 58 پدم شری ایوارڈ شامل ہیں۔
اس سال صدر جمہوریہ نے کل 131 پدم ایوارڈز کو منظوری دی تھی، جن میں پانچ پدم وبھوشن، 13 پدم بھوشن اور 113 پدم شری ایوارڈز شامل ہیں۔ ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔یہ باوقار شہری اعزازات مختلف شعبوں جیسے فنون لطیفہ، سماجی کام، عوامی امور، سائنس اور انجینئرنگ، تجارت اور صنعت، طب، ادب اور تعلیم، کھیل اور سول سروس میں دیے جاتے ہیں۔

