گریڈیہہ میں ایک سنگ دل باپ نے اپنی تین بیٹیوں کو درانتیسے وار کرکے قتل کر دیا، ملزم گرفتار

تاثیر 08 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گریڈیہہ، 8 جون:گریڈیہہ ضلع میں پیر کی صبح ایک خوفناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک باپ نے اپنی تین معصوم بیٹیوں کودرانتی سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ مفصل تھانہ علاقے کے تحت تروکڈیہا گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق تورکڈیہا کے رہنے والے نندو یادو عرف نند کشور یادو نے پیر کی صبح اپنی تین بیٹیوں پر درانتی سے حملہ کیا۔ چودہ سالہ پلوی یادو اور سات سالہ جڑواں بہنیں ردھی اور سدھی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویڑنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) جیتباہن اوراوں، مفصل پولس اسٹیشن کے انچارج شیام کشور مہتو اور پولیس کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچے اور موقع واردات کا معائنہ کیا اور تحقیقات شروع کیں۔