تاثیر 08 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 8 جون: کانگریس امیدوار میناکشی نٹراجن نے مدھیہ پردیش کی تیسری راجیہ سبھا سیٹ کے لیے پیر کو اسمبلی میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ نامزدگی کے دوران، کانگریس نے اپنے سینئر لیڈروں اور اپنے زیادہ تر ایم ایل ایز کی موجودگی درج کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
نامزدگی کے عمل کے دوران کانگریس کے ریاستی انچارج ہریش چودھری، ریاستی صدر جیتو پٹواری، اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار، سابق وزیر اعلیٰدگ وجئے سنگھ سمیت کئی سینئر لیڈران اور ایم ایل اے موجود تھے۔ میناکشی نٹراجن نے اسمبلی احاطے میں گاندھی کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ جیتو پٹواری ذاتی طور پر ایم ایل اے کو ریٹرننگ آفیسر کے چیمبر میں لے گئے۔

