تاثیر 09 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 9 جون: نائب صدرجمہوریہ سی پی۔ رادھا کرشنن نے منگل کو کہا کہ ملک میں پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ندیوں کو جوڑنے اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کی کوششیں ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ندیوں کو جوڑنے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں فنڈز کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ نہیں ہے لیکن عوامی تاثر اور سیاسی عوامل زیادہ چیلنجنگ ہیں۔
نائب صدر ہاؤس میں آبی وسائل کی وزارت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران، رادھا کرشنن نے کہا کہ قومی مفاد میں پانی کے بہتر انتظام کے لیے دوراندیشی اور باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہیں محکمہ آبی وسائل، ندیوںکی ترقی اور گنگا کی بحالی کی مختلف اسکیموں اور منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

