خوانچہ فروشوں سے بدسلوکی کے الزام میں کانسٹیبل معطل

تاثیر 11 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کشن گنج، 11 جون : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کی بنیاد پر کشن گنج پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے کشن گنج تھانہ میں تعینات کانسٹیبل نبھاکر چودھری کو ڈیوٹی کے دوران خوانچہ فروشوں کے ساتھ بدسلوکی اور بدتمیزی کرنے پر معطل کر دیا ہے۔ اس کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔معلومات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو 9 جون کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو موصول ہوا۔ ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو گاندھی چوک پر گاڑیوں اور ٹھیلوں کو ہٹاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔