تاثیر 11 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 11 جون: مدھیہ پردیش نے سبزیوں کی پیداوار میں ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ چار سال میں ریاست کی سبزیوں کی پیداوار میں تقریباً 21.58 لاکھ میٹرک ٹن کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش اس وقت ملک میں سبزیوں کی پیداوار میں تیسرے مقام پر ہے۔
مدھیہ پردیش زراعت اور باغبانی (ہارٹیکلچر) کے شعبے میں ملک کی سرکردہ ریاستوں میں اپنی مضبوط شناخت بنا چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں سال 2026 کو ’’کسان کلیان ورش‘‘ (کسان فلاحی سال) کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کسانوں کی ا?مدنی میں اضافہ، زراعت میں تنوع اور کھیتی کو زیادہ منافع بخش بنانا ہے۔
رابطہ عامہ افسر انیل وششٹھ نے جمعرات کے روز بتایا کہ باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ کے محکمے کی جانب سے ’’سمردھ کسان-سمردھ مدھیہ پردیش‘‘ (خوشحال کسان۔خوشحال مدھیہ پردیش) کی تھیم پر سبزیوں کے رقبے میں توسیع کا ایک جامع ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے

