تاثیر 14 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جونپور، 13 جون:اترپردیش کے جونپور ضلع کے سجان گنج تھانہ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل رامدھنی یادو کا مبینہ طور پر نشے میں دھت ایک ویڈیو ہفتہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کنور انوپم سنگھ نے انہیں فوری اثر سے معطل کر دیا اور محکمانہ انکوائری کا حکم دیا۔
سرخیوں میں رہے بکسا تھانہ علاقہ کے کولی گاوں کے قتل معاملے کے بعد نظم و نسق کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے رامدھنی یادو کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔ اسی دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ یونیفارم میں نشے کی حالت میںنظر ا ٓ رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ جذباتی ہوکر روتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور اپنے اسٹیشن انچارج کے بارے میں تبصرے کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے محکمہ پولیس کی ہینڈلنگ اور نظم و ضبط پر سوال اٹھائے۔

