تاثیر 17 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
شملہ، 16 جون: ہماچل پردیش میں موسم مسلسل تبدیل ہو رہا ہے۔ ایک طرف آندھی، گرج چمک اور بارش سے شدید گرمی سے نجات مل رہی ہے تو دوسری جانب ڑالہ باری باغبانوں اور کسانوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست میں 19 جون تک آندھی، آسمانی بجلی گرنے اور بارش کی وارننگ جاری کی ہے، جب کہ کئی علاقوں میں ڑالہ باری کے امکان کے پیش نظر 18 جون کو اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اگرچہ منگل کو شملہ سمیت ریاست کے بیشتر حصوں میں موسم صاف اور دھوپ کھلی رہی، لیکن محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ راحت عارضی ہے۔ بدھ سے موسم دوبارہ تبدیل ہو جائے گا، 18 جون کو بارش کی سرگرمیاں سب سے زیادہ شدید ہونے کی توقع ہے۔

