تاثیر 19 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سکتی، 18 جون: چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع میں پولیس نے تقریباً 209 کلو گرام گانجہ ضبط کیا ہے جو اڈیشہ سے راجستھان لے جایا جا رہا تھا۔ اس معاملے میں جمعرات کو ایک نوجوان اور ایک نابالغ کو گرفتار کیا گیاہے۔کارروائی کے دوران گانجہ ، ٹریلر ، فلورس پار پاوڈر اور موبائل فون سمیت کل ایک کروڑ 66لاکھ 20ہزار 460ردوپے ضبط کیے گئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ پرفل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ 17 جون 2026 کو چوکی فگورم کے انچارج سب انسپکٹر انور علی کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم کو ایک مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹریلر میں اڈیشہ سے بڑی مقدار میں غیر قانونی گانجہ راجستھان لے جایا جا رہا ہے۔
اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولس نے حکمت عملی بنائی اور این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کی تعمیل کرتے ہوئے، بوڈاساگر گاؤں میں ساگر فیملی ڈھابہ کے سامنے کھرسیا-ڈبھرا مرکزی سڑک پر ناکہ بندی کر دی۔ اس دوران ایک مشکوک ٹاٹا سگنا ٹریلر نمبر آر جے 09 جی سی 5216 کو روک کر تلاشی لی گئی۔

