مارپیٹ اور لوٹ پاٹ معاملے کا نامزد ملزم گرفتار، جیل رسید

تاثیر 20 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفیٰ) سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے بہیڑی گاؤں میں مارپیٹ، لوٹ پاٹ اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے ایک معاملے میں پولیس نے ایک نامزد ملزم کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت سنجیت داس کے طور پر ہوئی ہے، جسے جالے تھانہ علاقے سے گرفتار کیا گیا یہ معاملہ بہیڑی وارڈ نمبر 11 رہائشی سنیتا دیوی کی درخواست پر درج ایف آئی آر سے متعلق ہے درخواست میں 10 افراد کو نامزد کرتے ہوئے الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے گھر میں گھس کر مارپیٹ کی، خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی اور نقد رقم، زیورات سمیت دیگر سامان لوٹ لیا۔ واقعے کے دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی بات کہی گئی ہے مقدمے کے تفتیشی افسر ایس آئی وکرانت کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں مفرور چل رہے نامزد ملزم سنجیت داس کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے