تاثیر 20 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کوئٹہ (بلوچستان)19 جون: پاکستان افغانستان سرحد کافی عرصے سے بند ہے۔ اس سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت رک گئی ہے جس سے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔بلوچستان پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جمعرات کو دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راستے اور سرحد کی بندش سے پاکستانی تاجروں کو گزشتہ آٹھ ماہ میں 278 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ افغان صنعت کاروں کو بھی گزشتہ آٹھ ماہ میں تقریباً 140 ارب پاکستانی روپے کا نقصان ہوا ہے۔پاکستان کے ایک حالیہ اقتصادی سروے کے مطابق بارڈر سیکیورٹی مینجمنٹ کے مسائل کی وجہ سے 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی سالانہ برآمدات 4.5 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد رہ گئی ہیں۔ اس سروے کے مطابق افغانستان پہلے 10 ممالک میں شامل تھا جہاں پاکستان سب سے زیادہ برآمدات کرتا تھا لیکن اب اس فہرست سے باہر ہو گیا ہے۔

