دہلی حکومت نے موسم سرما کی فضائی کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کو نوٹیفکیشن جاری کیا

تاثیر 20 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 19 جون : دہلی حکومت نے موسم سرما کے دوران فضائی آلودگی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے موسم سرما کی ہوا کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ حکومت اب موسم سرما کی شروعات سے کئی ہینے پہلے ہی یہ واضھ کر رہی ہے کہ نومبر سے فروری کے دوران آلودگی میں اضافہ کی صورت میں کون کون سے قدم اٹھائے جا سکتے ہیں اور کن انتظامات کو نافذ کیا جا سکتا ہے اور مختلف شعبوں میں کیا توقعات رہیں گی ؟ اس سے شہریوں، ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز (آر ڈبلیو اے)، صنعتوں، تجارتی اداروں، تعمیراتی ایجنسیوں، اور سرکاری محکموں کو پیشگی منصوبہ بندی کرنے اور ضروری تیاری کرنے کے لیے کافی وقت ملے گا۔